نوشکی، بدل کاریز میں ڈکیتی کی مبینہ واردات میں نوجوان قتل، موٹر سائیکل چھین کر مسلح افراد فرار ہوگئے

نوشکی ( آن لائن) بدلکاریز میں ڈکیتی کی مبینہ واردات نوجوان قتل موٹر سائیکل چھین کر مسلح افراد فرار ہوگئے واقعہ کرکٹ گرانڈ میں پیش آیا،افسوسناک واقعہ، چوروں کی فائرنگ سے جلیل احمد بادینی جان بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق نوشکی:کے علاقہ کلی بدل کاریز کے کرکٹ گرانڈ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، مسلح چوروں کی فائرنگ سے جلیل احمد بادینی ولد حاجی میر غازی خان بادینی جان بحق ہوگئے واقعے کے بعد چوروں نے جلیل احمد بادینی کی موٹر سائیکل بھی لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں