نوجوانوں کو باصلاحیت بنانا مستقبل کی سرمایہ کاری ہے،ان کی توانائی، تخلیقی صلاحیت اور عزم پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، صدر مملکت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے نوجوانوں کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیت اور عزم پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے۔ معیاری تعلیم، باعزت روزگار اور جدت نوجوانوں کی مشترکہ خواہشات ہیں، نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیت اور عزم پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔ پاکستان کی تقریباً 67 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے اور نوجوان پاکستان کاسب سے بڑا انسانی سرمایہ ہیں۔ نوجوان خواتین کی صلاحیتیں اور قیادت ملکی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہیں، وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کر رہاہے، نوجوان دیانت داری، ہمدردی اور برداشت کی اقدار کو اپنائیں۔ نوجوانوں کو قومی ترقی میں فعال کردار کے لیے بااختیار بنانا وقت کی ضرورت ہے، ایک مضبوط،جامع اور خوشحال پاکستان کی تعمیر نوجوانوں کی بھرپور شرکت سے ممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں