ایران امریکی دھمکیوں سے خوفزد ہ نہیں،کسی حکم ،ٹویٹ، جہاز یا تقریر سے آبنائے ہرمز پر قبضہ نہیں کیا جا سکتا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
تہران (ویب ڈیسک)ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرجاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہصدر ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیے جانے کی دھمکی پر ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ ایران امریکی صدر کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہو گا، آبنائے ہرمز کو صرف ایران کی کمان میں بند اور کھولا جائے گا۔نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے صدر ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیے جانے کی دھمکی پر ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں رہے گی، اس سے متعلق تمام فیصلے ایران کرے گا اور امریکا کی جانب سے اپنی اسٹریٹجک شکست تسلیم کیے جانے تک ایران ناکہ بندی جاری رکھے گا۔ آبنائے ہرمز کو نہ کسی ٹویٹ، نہ کسی طیارہ بردار بحری جہاز، نہ کسی حکم اور نہ ہی کسی انتخابی تقریر کے ذریعے قبضے میں لیا جا سکتا ہے۔ ایک بار اور ہمیشہ کے لیے حقیقت تسلیم کر لیں کہ اب تک امریکا کو اسٹریٹجک اور بھاری شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آبنائے ہرمز ایرانیوں کی تھی، ایرانیوں کی ہے اور ایرانیوں کی ہی رہے گی، اس آبنائے کو بند اور کھولنے کا اختیار صرف ایران کے پاس ہے اور جب تک امریکا شکست کی حقیقت تسلیم نہیں کرتا اور اپنی خیالی خوش فہمیوں سے باز نہیں آتا تو ایران ناکہ بندی جاری رکھے گا۔


