نوشکی میں مبینہ زیادتی و قتل کے نامزد ملزمان کی گرفتاری قابل تحسین ہے، بابر یوسفزئی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ نوشکی میں کمسن بچی بی بی صبیہ کے مبینہ زیادتی و قتل کیس میں تینوں نامزد ملزمان کی گرفتاری قابلِ تحسین ہے، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کیس میں نامزد تمام تین ملزمان کو گرفتار کرلیا،ڈی آئی جی رخشان اور ایس پی نوشکی کی ہدایات پر ایس ایچ او احمد وال ماندا خان ماندائی کی سربراہی میں کارروائی کی گئی، عصمت اللہ، زبیر اور کامران کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، کمسن بچی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہے، متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اولین ترجیح ہے، کیس کی تفتیش شفاف انداز میں مکمل کرکے ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی، قانون سے کوئی بالاتر نہیں، معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، حکومت بلوچستان شہریوں کے جان و مال اور بالخصوص بچوں کے تحفظ کے لیے مو¿ثر اقدامات جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں