فواد چوہدری ہوا میں تیر چلا رہے ہیں،بلوچستان کو فی کس این ایف سی میں 1.5گنا زیادہ ملتا ہے، لیکن پنجاب کو مربع کلومیٹر9.6گنا زیادہ ملتا ہے،ثناءبلوچ

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سینیٹر، صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ فوادصاحب ہوامیں تیر نہ چلاہیں۔بلوچستان کو فی شخص NFC میں 1.5 گنا زیادہ ملتا ہے، لیکن پنجاب کو فی مربع کلومیٹر 9.6 گنا زیادہ ملتا ہے۔ یہی بلوچستان کا اصل مالیاتی مسئلہ ہے: فی کس اضافی رقم، 347,190 مربع کلومیٹر پر پھیلی آبادی کو سڑک، اسکول، ہسپتال، پانی، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی بھاری لاگت پوری نہیں کرتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں