پابندی کے باوجود شادی ہال میں تقریبات، 2افراد گرفتار

راولپنڈی,راولپنڈی میں کرونا وائرس کے خدشے کے باعث لگائی جانے والی پابندی کی خلاف ورزی پر انتظامیہ ایکشن میں آگئی۔کورونا وائرس کے تدارک کے لیے لگائی گئی پابندی کے باوجود شادی ہال میں تقریبات پر پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔ایئرپورٹ شادی ہال میں عوامی اجتماع کرنے پر شادی ہال کے مینجر اور ہال بک کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کرونا وائرس سے بچاو کے لئے حکومت پنجاب نے عوامی اجتماع پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں