اسلام آباد، سینیٹ سیکرٹریٹ نے ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے تحت سخت اقدامات نافذ کر دیے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ سیکرٹریٹ نے ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے تحت سخت اقدامات نافذ کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ وار چھٹیوں کے علاوہ جمعرات تک فزیکل ڈیوٹی جبکہ جمعہ کے روز ورک فرام ہوم ہوگا۔ ملازمین کو فون، ای میل اور واٹس ایپ پر دستیاب رہنا لازمی ہے۔ورک فرام ہوم کے دوران کسی بھی ایمرجنسی میں ملازمین کو ایک گھنٹے کے اندر آفس رپورٹ کرنا ہوگا، ورنہ کارروائی۔نان سیشن دنوں میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جبکہ سیشن دنوں میں اجلاس کے اختتام تک ڈیوٹی ہوگی۔سرکاری گاڑیوں کے ایندھن کے کوٹے میں 3 ماہ کے لیے 50 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔کسی بھی قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائدہوگی،مالی سال 2026-27 کے غیر ترقیاتی بجٹ (Non-ERE) میں 5 فیصد کمی، ماہانہ بنیادوں پر ہوگی۔ترجیحی بنیادوں پر ملاقاتیں ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعے ہوں گی، اور تعداد کم سے کم رکھی جائے گی۔3 ماہ کے لیے غیر ملکی دوروں پر مکمل پابندی ہوگی (سوائے خصوصی اجازت کے)۔غیر ملکی وفود کے علاوہ کسی قسم کے سرکاری عشائیے کی اجازت نہیں ہوگی ۔سرکاری فنڈز سے ہونے والے سیمینارز، ٹریننگز اور کانفرنسز پر پابندی، ان ہاو¿س سہولیات کو ترجیح دی جائے گی۔ای فائلنگ، ڈیجیٹل خط و کتابت اور ای میل کے ذریعے کام کو ترجیح دی جائے گی۔دفاتر میں لائٹس، ایئر کنڈیشنر، کمپیوٹرز اور پرنٹرز کو غیر ضروری طور پر آن رکھنے پر پابندی ہوگی ۔


