ٹرمپ کے حامیوں اور نسلی امتیاز کے مخالفین میں تصادم،ایک شخص ہلاک

پورٹ لینڈ ۛامریکی شہر پورٹ لینڈ میں بلیک لائیوز میٹر اور ٹرمپ کے حامیوں میں تصادم ہوا ہے، جس کے باعث علاقہ میدان جنگ بن گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بلیک لائیوز میٹر اور ٹرمپ کے حامیوں میں ہونے والے تصادم میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔نسلی امتیاز کے خلاف ریاست وسکونسن میں بھی ہزاروں افراد نے احتجاج کیا ، مظاہرین نے بلیک لائیوز میٹراور نو جسٹس نو پیس کے نعرے لگائے۔امریکا میں مظاہروں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا، جب چند روز قبل کینوشا شہر میں پولیس افسر نے سیاہ فام جیکب بلیک کو انتہائی قریب سے 7 گولیاں ماری تھیں۔پولیس افسر کی فائرنگ کا شکار ہونے والے جیکب کی زندگی بچ گئی لیکن نچلا دھڑ مفلوج ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں