ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس: عدالت نے ملزم عرفان قریشی کو جیل بھیج دیا

کراچی: ڈاکٹر ماہا کی خودکشی کے کیس میں نامزد ملزم عرفان قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس نے ملزم عرفان قریشی کو عدالت میں پیش کیا۔

بعد ازاں عدالت نے ڈاکٹر ماہا کی خودکشی میں نامزد ملزم عرفان قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ڈیفنس میں خاتون ڈاکٹر ماہا علی نے گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔ڈاکٹر ماہا کے والد نے ملزمان کے خلاف ہراساں کرنے اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں