بولان میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وی سی نے ادارے کو اپنا جاگیر سمجھتے ہیں، بی ایس او پجار

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بولان میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر نے تمام وعدے وحید تھوڑ دیئے اور جس قدر طاقت کا غلط استعمال کرسکتے تھے انہوں نے طلباء و ملازمین پہ استعمال کیا حکومتی ارکان اور حکومتی پارٹی کے ممبران کے یقین دہانیوں پہ کہی بار احتجاجی کیمپ اور دھرنے ختم کئے گئے لیکن وائس چانسلر بااثر ہونے کی وجہ سے حکومتی معاہدوں کو پیروں تلے روندنے گئے اور یونیورسٹی کو من مانی پہ چلاہنے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہے جو قابل مذمت ہے۔

ترجمان نے مذید کہا ہے کے میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء اور ملازمین کو روڈوں پہ لانے کی پالیسی ہرگز قبول نہیں یونیورسٹی انتظامیہ نااہل وائس چانسلر کے احکامات پہ روزانہ کی بنیاد پہ طلباء اور ملازمین کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بناتی ہے جب کے حکومتی معاہدوں میں وائس چانسلر کو یہ واضح ہدایات دئے گئے کے وہ تمام ملازمین کے بحالی، تنخواہوں کی بندش، اور طلباء کے اسکالرشپس جلد از جلد ادا کرنا لیکن وائس چانسلر جو در اصل وائس راے بنے کی کوشش میں لگا ہے نے ہاسٹلوں کا پانی اور بجلی کاٹ دی بجلی بعدازاں بحال کردیا گیا لیکن پانی اب تک موصوف کے احکامات پہ بند ہے۔

ترجمان نے مذید کہا کوہٹہ زون کے تمام ممبران کو تاکید کی جاتی ہے کے مرکزی چیرمین زبیر بلوچ کے ہدایات کی روشنی میں تمام ممبران 3 ستمبر کے احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں