جامعہ بلوچستان کی جانب سے نجی کالجز کو فریوتھراپی ایفلیشن جاری کرنا سوالیہ نشان ہے، ڈاکٹرمقبول بلوچ
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سینئر رہنما ڈاکٹر مقبول بلوچ نے اپنے جارہی کردہ بیان میں کہا کے بلوچستان یونیورسٹی کا پرائیوٹ کالجز کو فزیوتھراپی کی ایفی لیشن جاری کرنا ایک سوالیہ نشان ہے ایفی لیشن ان اداروں اور کالجز کو جاری کیا گیا ہے جن میں نہ ہی تجربہ کار سٹاف ہے نہ ہی کو پریکٹیکل کیلئے کوئی لیب اور نہ ہی ادارے و کالجز ایچ ای سی کی رولز ریگولیشن پر پورا اترتے ہیں اس کے باوجود انہیں ایفی لیشن جاتی یہ ایک المیہ ہے
چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے وجہ پرائیویٹ ادارے چند پیسے کے عوض بغیر کلاسز اور پریکٹیکل کے انہیں ڈگری جاری کر دی جاتی ہے جس سے ایسے لوگ جعلی ڈگری کے سہارے اپنی کاروبار سے غریب عوام کو لوٹتے ہیں فزیوتھراپی ایسوسیشن بلوچستان پر بھی پچھلے دس سالوں سے ایک مخصوص طبقے نے قبضہ جمائے رکھا ہے فزیوتھراپی ایسوسیشن بلوچستان کا کردار نظر نہیں آتا ایسوسیشن صرف عہدوں تک پہنچ کر عہدوں کو میراث بنانا بن گیا ہے حکومت وقت سے گزارش کرتے ہیں کہ پرائویٹ فزیو تھراپی کالجز پر نظر ثانی کریں اور رولز ریگولیشن پر نہ اترنے والے اداروں کا نوٹس لے کر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے دیگر بصورت بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور ینگ فزیوتھراپی ایسوسیشن اس پر سخت لائحہ عمل طے کریں گا


