کوہلو،ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق،1 زخمی
کوہلو:کوہلو میں گیس کمپنی کے ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی تفصیلات کے مطابق کوہلو میں گزشتہ روز مری کالونی کے قریب ماڑی گیس کمپنی کے ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 15سالہ نوجوان مالک موقع پر جاں بحق جبکہ شاہ دوست نا می شخص زخمی ہوگیا جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں طبی امداد کے بعد ملتان ریفر کردیا گیا جاں بحق کے ورثا اور شہریوں نے لاش ٹریفک چوک پر رکھ کرشدید احتجاج ریکارڈ کرتے کوہلو پنجاب قومی شاہراہ پر ڈائر جل کر ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا اور ڈمپر کے ڈرائیور اور گاڑی کو پکڑنے کا مطالبہ کیا ہے ایس ایچ او سٹی میر حق نواز حسنی اور لیویز فورس نے لاسے زائی کے مقام پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کرلیا ہے جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردی۔
Load/Hide Comments


