بلوچستان کے 13 انجینئرز کو مستقل کیا جائے گا، سیکرٹری پٹرولیم
اسلام آبادۛ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کوسیکرٹری پرولیم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بلوچستان کے 13 انجینئرز کو مستقل کیا جائے گا، پارکو اور پی آر بی 92رون بنا رہی ہیں ،مقامی ریفائنریز مکسنگ کے زریعے یورو فائیو بنا سکتی ہیں۔ جمعہ کو سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس ہوا جس میں او جی ڈی سی ایل میں بلوچستان کے 13 انجینئرز کو مستقل کرنے کا معاملہ زیر بحث آیا ۔ سینیٹر محسن عزیز نے کہاکہ یہ مسلسل چوتھی میٹنگ ہے جس میں ہم یہ معاملہ ڈسکس کر رہے ہیں۔سینیٹر محسن عزیز نے ایم ڈی او جی ڈی سی ایل سے شکوہ کیا کہ میں آپ کو کو گزشتہ ہفتے دس بار فون کر چکا ہوں آپ فون ہی نہیں اٹھاتے۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ آپ اتنے مصروف ہیں کہ کال بیک بھی نہیں کرتے۔ ایم ڈی او جی ڈی سی ایل نے کہاکہ آپ میرے موبائل نمبر پر کال کریں، سیکرٹری پٹرولیم اسد حیاء الدین نے کہاکہ کمیٹی کو یقین دلاتا ہوں کہ بلوچستان کے 13 انجینئرز کو مستقل کیا جائے گا۔ ایم ڈی او جی ڈی سی ایل نے کہاکہ دیکھنا پڑے گا کہ 13 انجینئرز کو مستقل کرنے میں کوئی قانونی پیچیدگی تو نہیں۔ اراکین نے کہاکہ سیکرٹری صاحب نے معاملہ حل کرنے کا یقین دلایا آپ مشروط بات کر رہے ہیں۔ ایم ڈی او جی ڈی سی ایل نے کہاکہ دو ماہ کے اندر انجینئرز کو مستقل کر دیں گے۔ ایم ڈی پی ایس او نے کہاکہ یورو فائیو پیٹرول منگوا لیا ہے۔ سیکرٹری پٹرولیم نے کہاکہ پارکو اور پی آر بی 92رون بنا رہی ہیں ،مقامی ریفائنریز مکسنگ کے زریعے یورو فائیو بنا سکتی ہیں۔ ایم ڈی پی ایس او نے کہاکہ اٹک ریفائنری ،پی آر ایل اور پارکو کے یورو فائیو کے قریب ہے ۔ حکام نے کہاکہ یکم ستمبر کے بعد تمام پیٹرول یورو فائیو آئے گا ۔ سینیٹر میر کبیرمحمد شہی ے کہاکہ بلوچستان میں ایرانی پیٹرول اور ڈیزل بکتا ہے ۔


