محسن داوڑ کی گرفتاری، منفی رویوں کو پروان چڑھانے سے اجتناب کیا جائے، اے این پی
کوئٹہۛعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں رکن قومی اسمبلی پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ کی کوئٹہ ائیر پورٹ پر گرفتاری ان کے ساتھ ہتک آمیز رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ رکن اسمبلی کی حیثیت سے ان کے ساتھ روا رکھا جانیوالا رویہ توہین امیز تضحیک آمیز اورناقابل فہم ہے انسانی بنیا دی حقوق سلب کرنا مارشل لااور آمریت کی عکاسی کرتا ہے جمہوری دور میں اس طرح کے اقدامات سے نفرتیں جنم لیتی ہے انہی فی الفور رہا کیا جائے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں کوئٹہ ائیر پورٹ پر رکن قومی اسمبلی پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ کو روک کر ان کے ساتھ توھین آمیز ہتک آمیز رویہ اپنانا اور زبردستی انہیں کوئٹہ بدر کرنے بعد ازاں گرفتار کرنا بنیادی انسانی حقوق کی نفی ہے اس طرح کے اقدامات اور رویوں سے ماضی میں اور نہ اب خاطر خواہ نتائج حاصل کئے جا سکتے بیان۔میں کہا گیا کہ پر امن جمہوری قوتوں کیلئے ملک کے اندرنو گو ایریاز ناقابل فہم ہے محسن داوڑ رکن قومی اسمبلی ہے ان پر ملک کے کسی بھی حصے میں داخلے پر پابندی غیر دانشمندانہ عمل ہے پارٹی حکومت اور انتظامیہ سے بھر پور مطالبہ کرتی ہے کہ محسن داوڑ کو باعزت بری کریں اور آئندہ بھی اس طرح کے منفی رویوں کو پروان چڑھانے سے اجتناب کیا جائے۔


