پنجاب حکومت بلوچ طلباکی مسائل حل کرے ،نواب دُرا بلوچ
بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے چئیرمین نواب درا بلوچ اور سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبرآصف بلوچ نے ملتان میں بلوچ سٹوڈنٹس کونسل کی جانب سے بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کی طرف سے فیس وصولی کے خلاف منعقدہ احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور بلوچ طلبا کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی
واضح رہے انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ہمارے آنے کا مقصد بلوچستان کے مستقبل کو بچانے کی جدوجہد میں مصروفِ کار بلوچ سٹوڈنٹس کونسل کے جواں عزم ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور ان کے ساتھ یکجہتی کرنا مطلوب ہے تاکہ وہ اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں ،
نہ صرف ہماری تنظیم بلکہ پورا بلوچستان ان طلبا کےساتھ ہیں جوہمارے مستقبل کی جنگ لڑرہے ہیں انہوں نے اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ ، گورنرپنجاب اورحکومتِ پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے طلبا کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور اپنی نئی پالیسی کو فورا واپس لے کر ہمارے نئے آنے والے طلبا کےلیے یونیورسٹی کے بنددروازے کھولے واضح رہے اس موقع پر سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبر آصف بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
ہمارا یہاں آنا بلوچ طلبا کے درد کو سمیٹنے کی ایک حقیر سی کوشش ہے اور ہماری کوشش ہوگی جہاں تک ہوسکے ہم احتجاجی کیمپ میں موجوددوستوں کی حوصلہ افزائی اور مددکریں انہوں نے اعلی حکام سےا پیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان اور سابقہ فاٹا کے طلبا کے سکالرشپ کوبحال کریں تاکہ ہمارے طلبا پڑھ لکھ کر قوم کی خدمت میں اپنا ہاتھ بٹا سکیں یادرہے اس موقع پر چیئرمین بلوچ سٹوڈنٹس کونسل ملتان وقاربلوچ اور تمام طلبانے حمایت و اظہارِ یکجہتی پر بلوچ سٹوڈنٹس یکشن کمیٹی کے عہدیدران کا شکریہ ادا کیا


