کورونا وائرس، مقابلے کے لیے مسجد کا منبر صف اول کا کردار ادا کر سکتا ہے،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد،وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرونا سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے میڈیا آگاہی کے ذریعے کلیدی کردار سرانجام دے رہا ہے جو لائق تحسین ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کرونا سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے میڈیا آگاہی کے ذریعے کلیدی کردار سرانجام دے رہا ہے جو لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس چیلنج سے نبردآزما ہونے کیلئے میڈیا کو اپنا شراکت دار سمجھتے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں افراتفری اور ہیجان سے بچنا ضروری ہے۔ زیادہ باخبر رہنا ہے تاکہ اتحادویکجہتی سے اس وائرس کا مقابلہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کا سارے عمل میں کلیدی کردار ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بیماری کی علامات، اس کے ممکنہ علاج اور بچاۂ کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کریں تاکہ ہم سب اپنا اور ایک دوسرے کا خیال رکھ سکیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ خود اس بیماری سے محفوظ رہیں اور اپنے پیاروں کو بھی اس وباء سے بچا سکیں،افواہوں پر کان ہرگز نہ دھریں۔ انہوں نے کہاکہ مسجد کا منبر اور امام کی آواز اس بین الاقوامی چیلنج سے مقابلے کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کر سکتی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اس اہم قومی فریضہ میں علماء کے مرکزی کردار کیلئے وزارت مذہبی امور کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں