بلوچستان بیوروکریسی میں کرونا کا پہلا کیس سامنے آگیا

بلوچستان بیوروکریسی میں کرونا کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ اطلاع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب سے تعلق رکھنے والے محکمہ خوراک کے ایک ڈپٹی ڈائریکٹر رحیم بنگلزئی جو ھال ہی میں سیکریٹری خوراک کے ساتھ اسلام آباد سے کوئٹہ آئے تھے طبیعت خراب ھونے پر ھسپتال گئے۔ جب ان کی اسکریننگ کی گئی تو انکا ٹیسٹ مسبت آیا ۔ ڈاکٹرز نے ان کو شیخ ذاھد ھسپتال کوئٹہ کے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا ھے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ان کا علاج کیا جا رھا ھے ۔ محکمہ کے ملازمین میں تشویش کی لہڑ دوڑنے لگی کیونکہ متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر پچھلے دو ھفتوں سے باقاعدگی سے سیکریٹریٹ اور ڈائریکٹریٹ جاتے رھے ھیں۔ سیکریٹری خوراک جو ان کے ساتھ اسلام آباد سے کوئٹہ آئے تھے ۔ ان کا ٹیسٹ کرنا ابھی باقی ھے جبکہ شیخ زید ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائیریکٹر ڈاکٹر عبدالغفار نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والے خبر درست نہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں