گجرپورہ زیادتی کیس،متاثرہ خاتون سے لوٹی گئی طلائی انگو ٹھی اور گھڑی جنگل سے مل گئی
لاہور: گجرپورہ زیادتی کیس میں خاتون سے لوٹی گئی طلائی انگوٹھی اور گھڑی جنگل سے مل گئی ، ڈاکوں نے خاتون سے ایک لاکھ روپے اور زیورات لوٹے تھے۔ تفصیلات کے مطابق لنک روڈ کے قریب ڈکیتی اور زیادتی کیس میں متاثرہ خاتون سے لوٹی گئی طلائی انگوٹھی اور گھڑی جنگل سے مل گئی ، لوٹی گئی اشیا دن کی روشنی میں ملیں، ڈاکوں نے خاتون سے ایک لاکھ روپے اور زیورات لوٹے تھے۔
Load/Hide Comments


