آئیر کرافٹ سیلز اینڈ سروسز لمیٹڈ کی پہلی پرواز گوادر ائیرپورٹ پرپہنچ گئی

آئیر کرافٹ سیلز اینڈ سروسز لمیٹڈ کی پہلی پرواز منگل 19فروری کو گوادر ائیرپورٹ پر پہنچی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیس طارق بلوچ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت اے ایس ایس ایل کے حکام نے پہلی پرواز کا استقبال کیا-جو علاقے میں سیاحت کے فروغ کے سلسلے میں پہلی پرواز ہے شیڈول کے مطابق کراچی سے ہر ہفتے میں دو ایسی پروازیں گوادر آیا کرینگی واضح رہے کہ گوادر ائیرپورٹ پر پروازوں کی نائٹ لینڈنگ کے لائٹ نصب کرنے کے کام کا آغاز ہوگیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گوادرکیپٹن ر محمد وسیم کی درخواست پر سیکرٹری سول ایوی ایشن نے ائر پورٹ میں پروازوں کی نائٹ لینڈنگ کے لئے لائٹس لگانے کے احکامات جاری کردئیے۔لائٹس کے نصب ہونے کے بعد رات کے اوقات میں پروازیں بھی متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں