اس سال کے آخر تک ن اور ش لیگ الگ ہوں گے،شیخ رشید
لاہور:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک ن اور ش لیگ الگ ہوں گے، ن لیگ پتھر مارنے والی اورش لیگ سنگ تراش جماعت ہوگی ‘شہبازشریف نے واپس آکر غلطی کی اب پچھتا رہے ہیں بلدیاتی انتخاب کب ہوں گے یہ معلوم نہیں‘ آٹے اورچینی کا معاملہ مس ہینڈل کیا ، ہم خود ذمہ دار ہیں ‘ موٹروے واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،گجر پورہ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے ، امید ہے ملزمان جلد گرفتار ہوں گے ، سی سی پی اولاہورنے مو ٹرویواقعہ سے متعلق غیرذمہ دارانہ بیان دیا،انہیں سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہیے ‘سد عمر کو سی سی پی او سے نہ ملائیں وہ سمجھدار آدمی ہیں، وفاق اور سندھ میں اچھے تعلقات ہونے چاہیے یہ اچھی بات ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان ریلوے نے کر چی کو منی ہیڈ کوارٹرز بنانیکافیصلہ کیاہے، ریلوے کی آمدن میں اضافے کیلئے مال گاڑیوں میں اضافہ کریں گے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹھیکیداروں کو پیسے دینے کی بجائے پینشن والوں کو پیسے دیئے جائیں ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ گجرپورہ واقعہ ہم سب کیلئے باعث ندامت ہے، امید ہے موٹروے پر ہونے والی زیادتی کے ملزموں کو گرفتار کیا جائے گا . سی سی پی او نے جو بیان دیا ہے انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے اور بغیر سوچے سمجھے دیا ہے ، سارے لوگ میڈیا کے قابل نہیں ہوتے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسد عمر کو سی سی پی او سے نہ ملائیں وہ سمجھدار آدمی ہیں، وفاق اور سندھ میں اچھے تعلقات ہونے چاہیے یہ اچھی بات ہے ۔وزیر ریلوے نے کہاکہ لندن بھگوڑوں اور اشتہاریوں کی آماجگاہ بنتا جا رہا ہے ، عدالت کو جتنے بھی لوگ مطلوب ہیں وہ لندن بھاگے ہوئے ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سال کے آخر تک ن اور ش لیگ الگ ہوں گے ، نواز شریف جیسے لوگوں کیلئے یہ افسوسناک ہو گا ، یہ ووٹ کو عزت کیوں نہیں دے رہے ؟ اب تو عدالتیں کہہ رہی ہیں جو اسپتال میں نہیں وہ کیسا بیمار ہے ۔ شہبازشریف نے واپس آکر غلطی کی اب پچھتا رہے ہیں ۔ بلدیاتی انتخاب کب ہوں گے یہ معلوم نہیں انہوں نے مزید کہا کہ آٹے اورچینی کا معاملہ مس ہینڈل کیا ، ہم خود ذمہ دار ہیں ۔


