مذہبی سکالر علامہ ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

کراچی: معروف مذہبی سکالر علامہ ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے سے کراچی میں انتقال کر گئے، انہیں رات گئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ان کی عمر 76 برس تھی۔

بتایا گیا ہے علامہ ضمیر اختر نقوی کو گزشتہ شب طبیعت خراب ہونے پر کراچی کے نجی ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران ہی انہیں دل کا دورہ پڑا اور حرکت قلب بند ہو جانے کے سبب خالق حقیقی سے جا ملے۔

مذہبی سکالر 1944 میں بھارت کے شہر لکھنو میں پیدا ہوئے، پاکستان بننے کے بعد1967 میں کراچی منتقل ہو گئے۔ علامہ ضمیر اختر نقوی 40 سے زائد کتابوں کے مصنف تھے، تحقیق و تحریر، مرثیہ نگاری، شاعری کی دیگر اصناف سمیت اردو ادب پر عبور رکھتے تھے، تاریخ پر ان کی گہری نظر تھی جس کے سبب دینی محافل میں انہیں خصوصی طور پرمدعو کیا جاتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں