جابر حکمران سیاسی مخالفین کو غیر انسانی حالات میں رکھ کر ان کی صحت کے ساتھ کھیل رہے ہیں،مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور سوال تو یہ بھی ہے کہ کال کوٹھڑی میں بند تنہا قیدی کرونا وائرس کی زد میں کیسے آگیا۔

مریم نواز نے کہا کہ حمزہ شہباز کو مطلوبہ طبی سہولتیں نہیں دی جا رہیں، جابر حکمران سیاسی مخالفین کو غیر انسانی حالات میں رکھ کر ان کی صحت کے ساتھ کھیل رہے ہیں، میرا بھائی حمزہ شہباز شریف اس ظلم کا تازہ شکار ہے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ابھی تو یہ تحقیق ہونا باقی ہے کہ گھر کا کھانا بند کر کے نواز شریف کو نیب میں کیا خوراک دی جاتی رہی جس سے یکایک ان کی بیماری میں شدت آگئی، ان کے پلیٹلٹس خطرناک حد تک گر گئے اور انہیں ہارٹ اٹیک ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں