ڈیرہ اللہ یار، بیوی نے شوہر کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا

ڈیرہ اللہ یار:پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کے حدود میں بیوی نے شوہر کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا نواحی گاوں محمد اکبر ہجوانی میں خاتون علینا نے گھریلو رنجش کی بنا پر اپنے شوہر عنایت اللہ مگسی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اطلاع ملنے پر ایس ایچ او گل حسن بہرانی پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لیکر سول اسپتال پہنچائی جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں