مری ایکسپریس وے پر خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں 5 نوجوان گرفتار
روالپنڈی:مری ایکسپریس وے پر کار سوار خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں 5 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔موٹر وے پولیس کے مطابق خاتون نے فون پر شکایت کی تھی کہ گاڑی سوار 5 افراد ان کی گاڑی کا پیچھا کر کے انہیں تنگ کر رہے ہیں جس پر نوجوانوں کو مری ایکسپریس وے پر ظفر موڑ کے قریب سیحراست میں لے لیا گیا۔موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ پانچوں نوجوانوں کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


