بلوچستان، گھوسٹ سکولز،اساتذہ اور خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب
کوئٹہ:محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن نے صوبے میں گھوسٹ سکولز ،گھوسٹ ٹیچرز اورایک ہی سکول میں 3سال سے زائد عرصہ تعینات ٹیچر اور خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن بلوچستان کے مطابق صوبائی وزیر برائے تعلیم کی ہدایت کی روشنی میں تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ضلع میں گھوسٹ سکولز ،گھوسٹ ٹیچرز ،ایک ہی سکول میں تین سال سے زائد عرصہ تعینات ٹیچرز اور ضلع میں خالی آسامیوں کی تفصیلات 4دن میں وٹس ایپ کے ذریعے ڈیٹا بھیج دی جائے جبکہ ہارڈ کاپی ایک ہفتے کے اندر سیکرٹری سیکنڈری تعلیم محکمہ بلوچستان کے پاس جمع کرائی جائیں ۔
Load/Hide Comments


