جنوبی بلوچستان کے لیے120ارب کے پیکیج پر اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے،ثناء بلوچ
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میںبی این پی کے رکن اسمبلی ثناء بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے سدرن علاقوں کیلئے پیکج زیر غور ہے 2009ء میں پیپلز پارٹی کی حکومت میں یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان کیلئے پیکج کااعلان کیا تاہم اس ضمن میں مشاورت نہ ہونے سے بلوچستان پیکج کے مثبت اثرات سے محروم رہاہے مذکورہ پیکج میں عوام کے مسائل کو سامنے نہیں رکھا گیا انہوں نے کہاکہ سدرن علاقوں سے اراکین اسمبلی کو120ارب روپے کے پیکج کے حوالے سے اعتماد میں لیاجائے ،وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر اپوزیشن نمائندوں کو بلایاجاتا تو ہم ضروراپنی تجاویز پیش کرتے جو غلطیاں پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں ہوئی انہیں سرزد نہ کیاجائے ،سدرن علاقوں میں صحت ،تعلیم ،روزگار ،انفراسٹرکچر اور ترقی کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے اور پیکج کے خدوخال کو ایوان میں لایاجائے ۔
Load/Hide Comments


