بارباڈوس کا ملکہ الزبتھ کو ریاستی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
نیو یارک :کیریبین میں واقع ملک بارباڈوس نے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کو ریاستی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے اور جمہوریائی ملک بننے کے ارادے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیریبین جزیرے کی حکومت نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے نوآبادیاتی ماضی کو مکمل طور پر پیچھے چھوڑ دیں۔بارباڈوس نومبر 2021 میں برطانیہ سے آزادی کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر ایسا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم میا موٹلی کی جانب سے لکھی گئی تقریر میں کہا گیا کہ بارباڈوس کے شہری ایک بارباڈوسی ریاستی سربراہ چاہتے ہیں۔
Load/Hide Comments


