خضدار،کنٹینر اور ٹیکسی میں تصادم ، 1 شخص جاں بحق

خضدار (نماٸندہ خصوصی) جناح کینٹ ایریا میں کنٹینر اور ٹیکسی کے درمیان تصادم ایک شخص جانبحق تفصیلات کے مطابق کنیٹ ایریا میں مخالف سمت سے آنے والی کنٹینر PNH:400اور ٹیکسی کے درمیان خطرناک تصادم کے نتیجہ میں ٹیکسی ڈرائیور منظوراحمد ولد غلام محمد، محمد شہی سکنہ نواہ شدید زخمی ہوگٸے تھے جنہیں ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کیاجارہاتھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کے تاب نہ لاتے ہوٸے چل بسا۔ لیویز کے مطابق کنٹینر ڈراٸیور رش کا فاٸدہ اٹھاتے ہوٸے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگٸے جن کی گاڈی کو لیویز نے تحویل میں لے لی

اپنا تبصرہ بھیجیں