شہباز شریف کی قیادت میں مریم نواز سمیت11رکنی وفد اے پی سی میں شریک ہوگا
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے پارٹی وفد کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا،مریم نواز بھی اے پی سی میں شریک ہوں گی۔ مسلم لیگ (ن) کے اعلامئے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف 11رکنی وفد اے پی سی میں شریک ہوگا ۔وفد میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،مریم نواز ،خواجہ آصف ، احسن اقبال ،ایازصادق ،پرویز رشید ،رانا ثنااللہ ، امیر مقام اورمریم اورنگزیب شامل ہیں۔اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کی میزبانی پاکستان پیپلز پارٹی کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


