ڈیرہ اللہ یار میں کورونا وائرس کے پیش نظر جزوی لاک ڈاؤن تمام سرکاری دفاتر بند

ڈیرہ اللہ یار,ڈیرہ اللہ یار میں کورونا وائرس کے پیش نظر جزوی لاک ڈاؤن تمام سرکاری دفاتر بند ایران سے زائرین کی 18کوچیں ڈیرہ اللہ یار کے راستے سندھ میں داخل ہوگئی ہیں ایران سے تفتان کے راستے بلوچستان کا طویل سفر طے کرتے ہوئے زائرین کی 18کوچیں اور ایک جی ایل آئی کار کو ڈیرہ اللہ یار میں سخت سیکیورٹی میں سندھ بارڈر تک پہنچایا گیا کوچ اور کار میں سوار زائرین میں خواتین اور بچوں کی بھی تعداد تھی جن کو سکھر پہنچتے ہی زائرین کا سکریننگ کیا جائیگا بلوچستان حکومت کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر جعفرآباد نے تمام سرکاری دفاتر کو غیر معینہ مدت تک بند رکھنے شہر میں اجتماعات جلسے جلوسوں اور شادی کی تقریبات پر بھی پابندی عائد کردی ہے سرکاری دفاتر بند ہونے کے بعد شہر میں جزوی لاک ڈاؤن کردیا گیا مزید ہوٹلوں اور بڑے کاروباری مراکز کو بھی بند رکھنے پر غور کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں