حکومت مکمل طور پر فیل ہوکر صفر ڈگری پر سانسیں لے رہی ہے،مولانا واسع

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالوسع نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ عوام کی منشا کے بغیر فیصلے ہمیشہ ناپید ثابت ہوئے ہیں سیاسی اور جمہوری دنیا میں میں قوت کی وجہ دلیل مانی جاتی ہے جمعیت کی مدلل سیاست پوری قوم اور جماعتوں کے لئے مشعل راہ ہے جمعیت ہمیشہ ملک اور قوم کے مفاد میں فیصلے کرتے آئی ہے ہم نے ہمیشہ دبا اور جبر کو مسترد کر دیا ہے اس سلسلے میں ہماری بہت پرانی لمبی تاریخ ہے جو پرامن اور دلیل کی سیاست پر مبنی ہے اس سلسلے میں پورے بلوچستان میں کارکنوں کی تربیت کے لیے تمام اضلاع میں تربیتی کنونشن جاری ہیں اس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر فیل ہوکر صفر ڈگری پر سانسیں لے رہی ہے ملک کو ہر محاذ پر دیوالیہ کردیا گیا ہے جمعیت علما اسلام پورے پاکستان میں احتجاج کو منظم انداز میں شکل دینے کیلئے پہلے کی طرح ایک بر پھر قوم کی آواز بننے جارہی ہے ۔ صوبائی امیر نے کہا کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان نے صوبے کے طول وعرض میں تربیتی پروگراموں کا آغاز کیا ہے اس سے کامیاب بنانے کیلئے کارکن دن رات ایک کرکے محنت کریں۔ کیونکہ یہ سرگرمیاں جماعت کی فعالیت اور عوام میں پھیلنے کا بڑا ذریعہ ثابت ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے بعد جمعیت علما اسلام بلوچستان کے زیر اہتمام پورے صوبے میں سرگرمیوں میں عوام کی دل چسپی سے ظاہر ہورہا ہے کہ عوام کی نظریں صرف جمعیت علما اسلام پر مرکوز ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے ہردور میں عوام کی فلاح وبہبود اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی خاطر عظیم قربانیاں دی ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اضلاع میں ہونے والے تربیتی کنونشن میں بھرپور شرکت کرکے اسلام دوستی اور ملک دوستی کا ثبوت دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں