تربت سی پیک کے تحت بھرتی لیویز اہلکارگیارہ ماہ سے تنخواہ سے محروم

تربت(نمائندہ انتخاب)سی پیک کے تحت بھرتی شدہ لیویز اہلکار 11مہینہ بعد بھی تنخواہوں سے محروم ہیں،اطلاع کے مطابق گزشتہ سال سی پیک کی حفاظت کے لیے لیویز فورس میں بھارتی شدہ درجنوں اہلکار 11مہینہ ڈیوٹی دینے کے باوجود تنخواہوں سے محروم ہیں،ان میں کچھ اہلکار ایسے ہیں جنہیں مہینے میں کٹوتی کے ساتھ تنخواہ کی مد میں ادائیگی ہورہی ہے جبکہ کئی ایسے اہلکار بھی ہیں جنہیں ابھی ایک مہینے کی تنخواہ تک ادا نہیں کیا گیا اور وہ مسلسل تنخواہ کے بغیر ڈیوٹی دے رہے ہیں،لیویز اہلکاروں نے ڈی جی لیویز فورس بلوچستان مجیب الرحمن قمبرانی، ڈپٹی کمشنر کیچ میجر محمد الیاس کبزئی اور ڈی سی خضدار ڈاکٹر طفیل بلوچ سے گزارش کی ہے کہ انہیں فوری طورپر تنخواہیں دی جائیں تاکہ ان میں پایا جانے والا بے چینی ختم ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں