کوہلو، کاہان میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوہلو ; کوہلو کاہان میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو کوہلو کے تحصیل کاہان میں بھاولان دربار کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کام کرنے والا مزدور جاں بحق ہوگیا ہے جس کی شناخت عبدالرزق ولد ڈھی سے ہوئی ہے جو لیویز فورس کو مقدمہ 2020/2بجرم نمبر302.34.201.202میں مطلوب بھی تھا ۔ لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور مزید ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں