عمران خان خود کنٹینرپر کھڑے تھے،اپوزیشن کا دھرنا اسکائپ کے ذریعے لندن سے ہونا ہے،شہزاد اکبر
اسلام آباد :وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے کہاہے کہ دھرنے دھرنے میں فرق ہوتا ہے ، پی ٹی آئی دھرنے میں عمران خان خود کنٹینرپر کھڑے تھے،موجودہ اپوزیشن کا دھرنا اسکائپ کے ذریعے لندن سے ہونا ہے اس میں سے کچھ نہیں نکلنا ۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ دھرنے دھرنے میں فرق ہوتا ہے، یہ دھرنا اسکائپ کے ذریعے لندن سے ہونا ہے اور اس میں سے کچھ نہیں نکلنا، ایک دھرنا تھا عمران خان خود کنٹینر پر کھڑے تھے۔
Load/Hide Comments


