شمالی وزیرستان ، نامعلوم افراد نے لیڈی ہیلتھ ورکر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

بنوں :شمالی وزیرستان میرعلی سب ڈویژن میں نامعلوم افراد نے لیڈی ہیلتھ ورکر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ،پولیس کے مطابق پچیس سالہ مسماتہ (ن)مقامی گاؤں موسکی سے تعلق رکھتی تھی اور سرکاری مرکز برائے صحت گاوں نتاسیئی خوشحالی میں ڈیوٹی نبھانے کے بعد واپس گھر جارہی تھی کہ راستے میں نامعلوم افراد نے رکشے سے اُتار کر سر میں گولی مار دی جس سے خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی اورملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اطلاع ملتے ہی لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میرعلی منتقل کردیا گیا اور پولیس نے موقع پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے اورنہ کسی فرد یا تنظیم نے قتل کی زمہ داری قبول کی ہے جبکہ لواحقین کی جانب سے بھی وجہ عداوت نہیں بتائی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں