جرمن چانسلر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں توسیع کا مطالبہ کر دیا

برلن :جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی کے چیلنجز کو پورا کرنے کے لیے اس عالمی ادارے کو خود کو نئے دور کے نئے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہو گا۔ چانسلر میرکل نے یہ بات اقوام متحدہ کے قیام کی پچھہترویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک تہنیتی پیغام میں کہی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جرمنی توسیع شدہ سلامتی کونسل میں مزید ذمہ داریاں اپنے سر لینے پر بھی تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عالمی ادارہ صرف اتنا ہی مؤثر ثابت ہو سکتا ہے، جتنا اس کے تمام رکن ممالک مل کر۔

اپنا تبصرہ بھیجیں