حکومت کے دن کم ہوگئے ہیں، علی مددجتک

اوستہ محمد:پاکستان پیلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ حکومت کے دن کم ہوگئے ہیں، حکومت کے خلاف جلد احتجاج اور اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا، پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدے دار اور کارکن کی جدوجہد سے آج بلوچستان میں پارٹی مضبوط ہوچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ایم پی اے اوستہ محمد میر حیدرخان جمالی کے فرزند میرمرتضی خان جمالی سے جتک ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میر مرتضی خان جمالی نے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک سے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ میر مرتضی خان جمالی کی جانب سے حاجی علی مدد جتک کو جعفرآباد اور علی آباد جمالی اوستہ محمد آنے کی دعوت بھی دی اس موقع پر ملاقات کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ بلوچستان بھر کا دورہ کرتے رہے ہیں۔ انشا اللہ جلد جعفرآباد کا دورہ کیا جائے گا بلوچستان کے عہدے داروں اور کارکن جس لگن اور جدوجہد سے بھٹوازم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ حکومت کے دن بھر گئے ہیں حکومت نے عوام کے مشکلات بڑھنے کا ٹھیکہ لے رکھا ہیں عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا ہے حکومت نے اپنی حد پار کرچکی ہے اب حکومت کو گھر جانے کا راستہ لینا ہوگا پاکستان پیپلزپارٹی ملک کو مزید بحران میں دھکیلنے نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں