سریاب میں کام ہمارے، جھنڈے کسی اور کے، بی این پی و پشتونخوامیپ میں کھلے عام تنقید کی اجازت نہیں، جام کمال

کوئٹہ؛ بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی وہ جماعت ہے جس میں اصل جمہوریت ہے دیگر جماعتوں میں تو کارکنوں کی بات تک نہیں سنی جاتی ہے،ہماری حکومت کے دور میں تکمیل تک پہنچنے والے منصوبوں پر جھنڈے دوسری پارٹیاں لگا رہی ہیں،مسلم لیگ ن اور جمعیت علماء اسلام نے سی پیک روڈ کے نام سڑک کے فیتے تو ضرور کاٹے مگر عملی کام ہماری حکومت شروع کرارہی ہے، یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ میں سابق صوبائی وزیر اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سردار در محمد ناصر مرحوم کے بھائی ڈاکٹر سردار نواز احمد ناصر کی ساتھیوں سمیت بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،۔وزیراعلیٰ جام کمال خا ن کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں حقیقی جمہوریت ہے ہم میں کھلے عام تنقید برداشت کرنے کی صلاحیت ہے پشتونخواء ملی عوامی پارٹی، بی این پی سمیت دیگر جماعتوں میں کونسی ایسی جماعت ہے کہ جہاں کھلے عام تنقید کرنے کی اجازت ہے ان جماعتوں کی قیادت تک کارکنوں کو رسائی حاصل نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ پارٹی کسی کی ملکیت نہیں ہے ہم سے پہلے کی جماعتوں کو عوام نے کارکردگی نہ دیکھانے پر انہیں مینڈیٹ نہیں دیا انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن اپنے آپ کو فعال اور متحرک کریں سریاب میں منصوبے ہم بنا رہے ہیں اور جھنڈے بی این پی کے لگے ہیں ہمیں اپنے اچھے کاموں کا پرچار کرنے کی ضرورت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں