پاکستان ڈاکو موومنٹ کا جلسہ بری طرح ناکام ہوگا،بابر یوسفزئی

کوئٹہ :پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابقہ ترجمان ، صوبائی رہنما بابر یوسفزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ھے کہ پاکستان ڈاکو موومنٹ کا جلسہ بری طرح ناکام ہوگا بلوچستان اور پاکستان کو لوٹنے والوں کو عوام اچھی طرح جانتی ھے آج ایکدوسرے کا لوٹا ھوا مال بچانے کے لئیے تمام چور ، ڈاکوں اکھٹے ھوگئے ھیں بلوچستان کی عوام ملک لوٹنے والوں کا استقبال انڈوں اور ٹماٹروں سے کرے ، بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ماضی میں بلوچ اور پنجابی بھائیوں کو آپس میں لڑانے والی قوم پرست جماعتیں آج اپنا چوری کا مال بچانے کے لئیے تحریک کا آغاز بلوچستان سے کررہی ھیں یہ جماعتیں ماضی میں پنجابی بھائیوں کے خلاف نفرت آمیز باتیں کرتی تھی پشتون قوم پرست جماعت ھو یا بلوچ قوم پرست جماعتیں ان جماعتوں میں صوبے کا بازار گرم رکھا آج یہی جماعتیں اقتدار سے محرومی کے باعث نواز شریف اور ان کی جماعت کی میزبانی کے لئیے اپنی تمام توانائی صرف کررہی ھیں ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کی عوام ان جماعتوں کو جنرل الیکشن 2018 میں مسترد کرچکی ھے انشاء اللہ 11 تاریخ کو ھونے والے جلسے میں بھی پاکستان ڈاکو موومنٹ کو بے عزتی اور رسوائی کا سامنا ھوگا ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت اپنے پانچ سال پورے کریں گی ماضی میں انہی جماعتوں نے بلوچستان کو نقصان پہنچایا

اپنا تبصرہ بھیجیں