سبی، قبائلی تصادم میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8ہوگئی
سبی;ضلع کچھی کے علاقہ لنڈی کھوسہ میں رند و کھوسہ قبائل کے درمیاں زمینی تنازعہ کے باعث خونی تصادم 8افراد جاں بحق متعدد زخمی علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی کے علاقہ لنڈی کھوسہ میں زمینی تنازعہ کے باعث رند وکھوسہ قبائل کے درمیاں خونی تصادم کے نتیجے میں سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد حیات رند، حاجی غلام مصطفی رند،جبکہ کھوسہ قبیلہ کے سراج احمد ولد غلام رسول سمیت 8افراد موقع پر جان بحق ہوئے واقعہ میں متعدد افراد کے ذخمی ہونے کی اطلاعات ملی تاہم ان کے ناموں کی تصدیق نہ ہوسکی خونی تصادم کے موقع پر دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا خونی تصادم کی اطلاع ملتے ہء ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی و سول ہسپتال ڈھاڈر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی دوسری جانب لیویزپولیس و ایف سی کی بھاری نفری نے گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں و شہید ہونے والے افراد کو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا خبر آنے تک کئی افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے واضح رہے کہ سبی کچھی میں رند و کھوسہ قبائل کے درمیاں خونی تصادم کے باعث شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے پولیس کی جانب سے سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے مزید تحقیقات مقامی لیویز پولیس نے شروع کردی ہے۔


