شارجہ کے حکمران کی اہلیہ کا شوکت خانم اسپتال کیلئے 44 لاکھ درہم گرانٹ کا اعلان
شارجہ کے حکمران کی اہلیہ شیخہ جواہر بنت محمد القاسمی نے پشاور کینسر اسپتال کے لیے 44 لاکھ درہم گرانٹ کا اعلان کردیا۔
شیخہ جواہر کی جانب سے اعلان کی گئی رقم پاکستانی روپے میں تقریباً 20 کروڑ روپے بنتی ہے اور یہ رقم شوکت خانم اسپتال پشاور کے لیے جدید ترین طبی آلات کی فراہمی پر خرچ کی جائے گی۔پشاور کینسر اسپتال میں جدید سہولتوں سے 2 ہزار سے زائد مریضوں کو فائدہ ہوگا۔
Load/Hide Comments


