من کا نوبیل ایوارڈ برائے 2020 ورلڈ فوڈ پروگرام نے جیت لیا

امن کے نوبیل انعام کو دنیا کا سب سے بڑا اور معتبر ایوارڈ تصور کیا جاتا ہے اور یہ ایوارڈ ان شخصیات، اداروں اور تنظیموں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے تنازعات کے خاتمے، امن کے قیام اور اقوام کے درمیان تعلقات قائم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہو۔اس کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور اداروں کو بھی اپنے اپنے شعبوں میں خدمات پر عالمی ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔فزکس کا نوبیل انعام برائے 2020 مشترکہ طور پر راجر پنروز، رین ہرڈ گینزل اور اینڈیا گیز نے حاصل کیا جب کہ میڈیکل کا نوبیل انعام ہاروے جے آلٹر، مائیکل ہاگٹن اور چارلس ایم رائس کے نام رہا۔اب نوبیل امن کمیٹی نے امن کے عالمی ایوارڈ کا اعلان بھی کر دیا ہے جو کہ ورلڈ فوڈ پروگرام نے اپنے نام کر لیا ہے۔ڈبلیو ایف پی کو نوبیل امن انعام جنگ زدہ علاقوں میں بھوک مٹانےمیں کردار ادا کرنے پر دیاگیا ہے۔اس سے قبل امن کا عالمی ایوارڈ سابق امریکی صدور باراک اوباما اور جمی کارٹر، نیلسن منڈیلا، مارٹن لوتھر کنگ اور ملالہ یوسفزئی جیت چکی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں