پاک ایران سرحد سے ایرانی حکام نے بغیر دستاویزات کے 400 پاکستانیوں کو تفتان سرحدی حکام کے حوالے کردیا
دالبندین:پاک ایران سرحد سے ایرانی حکام نے بغیر دستاویزات کے 400 پاکستانیوں کو تفتان سرحدی حکام کے حوالے کردیا لیویز ذرائع کے مطابق یہ پاکستانی باشندے محنت مزدوری اور روزگار کی تلاش میں ایران گئے تھے یہ تمام پاکستانی بغیر قانونی دستاویزات کے ایران میں داخل ہوئے ہیں۔یہ مند بلو کے راستے مختلف ایجنٹوں کے ذریعے ایران میں داخل ہوئے تھے ایران کے راستے یونان جانا چاہتے تھے۔ایرانی حکام نے ناکام بنا دیایہ پاکستانیوں کو تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے لیویز تھانے میں انہیں بند کرکے تفتیش شروع کردی ۔
Load/Hide Comments


