آواران: جھاؤ میں چوری اور ڈکیٹی کے خلاف عوام کا احتجاج
آواران (جھاؤ نمائندہ) جھاؤ میں چوری اور ڈکیٹی کے خلاف گزشتہ دنوں عوام کا احتجاج، تفصیلات کے مطابق ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں چوری اور ڈکیتی کی واردتوں میں اضافے سے تنگ عوام نے سڑکوں کا رک کر دیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ چوری اور ڈکیٹی کے واردات رونما ہوئے ہیں جبکہ کئی چور پولیس کے حوالے بھی کیے گئے ہیں لیکن ان سب کے باوجود چوری کی وارداتوں میں کمی دیکھنے کو نہیں ملتی، احتجاج میں شریک شرکاء نے انتظامیہ اور حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان چوروں کے خلاف سخت ایکشن لیں جن کی وجہ سے ان کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments


