سلیکٹڈحکومت نے ملک کو مکمل مفلوج بنا کر رکھ دیاہے،نیشنل پارٹی
کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سیاسی و زہنی طور پر مفلوج سلیکٹڈ حکومت نے ملک کو مکمل مفلوج بنا کر رکھ دیا۔وزراء و مشیران کی لمبی قطار صرف اداروں کو متنازع بنانے کے چکر میں رہتے ہیں ۔پی ڈی ایم گجرانوالہ کے جلسے عام کو سبوتاژ کرنے کےلیے منفی اقدامات کیے جارہے ہیں۔پی ڈی ایم عوام کو یہ باور کرچکا ہے کہ سلیکٹڈڈ حکومت جو بھی کریں عوام کی آواز کو روک نہیں سکے گے۔عوام کا جوش و خروش 25 اکتوبر کے جلسہ عام تاریخی ثابت کرےگا۔بیان میں کہا گیا کہ سلیکٹڈڈ حکومت و حکمرانوں نے سیاست میں بھڑک بازی طوفان بدتمیزی اور گالم گلوچ کو متعارف کرایا۔اس لیے آج سماج بےرواری نااتفاقی بداخلاقی کا شکار ہوگیا ہے۔سیاسی اقدار ، باہمی احترام اور ذاتیات کے بغیر تنقید سیاسی عمل کی شاہستگی ہوتی ہے جو تربیت کے زریعے سیاسی کارکنوں سے ہوتے ہوئے سماج کا حصہ بنتا ہے۔لیکن افسوس موجودہ سلیکٹڈڈ حکمران سیاسی عمل سے تاحال نابلد و ناواقف ہے۔بیان میں کہا گیا کہ سیاسی جمہوری عمل پر قدغن لگانے اور راتوں رات شخصیات کے ٹولے کو یکجا کرکے سیاسی جماعت کا نام دینا اور پھر ان کو حکومت سونپنے کی منفی پالیسی کو ختم کرنا ہوگا۔کیونکہ اس منفی عمل نے ملک کو سنگین مسائل کا شکار کردیا ۔بیان میں کہا گیا کہ ملک کی تمام تر مشکلات کا ازالہ پی ڈی ایم کے اعلامیے اور ایکشن پلان میں ہے۔جو ملک میں حقیقی معنوں میں وفاقی فلاحی ریاست کی تشکیل کا ہے۔پاکستانی عوام اب باشعور ہوچکے ہیں اور غیر جمہوری عناصر سے نجات حاصل کرکے ہی رے گے


