سعودی عرب چین اور نیدرلینڈزکے بعد دنیا کا تیسرا خوش ترین ملک قرار
ریاض :فرانسیسی کمپنی کے کیے گئے ایک سروے میں کہاگیا ہے کہ سعودی عرب 2020 میں دنیا کے پرمسرت ممالک کا جائزہ لینے کے لیے کیے گئے ایک عالمی سروے میں چین اور نیدرلینڈز کے بعد دنیا کا تیسرا خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ سروے فرانس میں قائم مارکیٹ ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس نے کیا ۔اس میں دنیا کے 27 ممالک میں خوشیوں کی سطح کی جانچ کی گئی ۔چین اور نیدرلینڈز میں ہر10 میں سے نو افراد نے خود کو بہت یا قدرے خوش قرار دیا جبکہ سعودی عرب میں ہر 10 میں سے آٹھ افراد نے خود کو خوش قرار دیا ۔سعودی عرب کے بعد فرانس ، کینیڈا ، آسٹریلیا ، برطانیہ ، سویڈن ، جرمنی اور بیلجیئم بالترتیب چار سے دس نمبر تک دنیا کے خوش ممالک ہیں۔امریکا اس درجہ بندی میں گیارھویں نمبر پر ہے
Load/Hide Comments


