جی سیون اجلاس منسوخ
واشنگٹن،امریکی حکومت نے ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم جی سیون کا کیمپ ڈیوڈ میں جون میں ہونے والا اجلاس منسوخ کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے اب سربراہان مملکت و حکومت ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کریں گے۔ برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور امریکا سال میں ایک مرتبہ یہ اعلٰی سطحی ملاقات کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments