گودار سی افغانستان کی درآمد کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے
اسلام آباد :قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کوبتایا گیا ہے کہ چین کے دوبحری جہاز آئندہ ماہ سے گوادرمیں ماہی گیری اورمچھلی برآمد کا آغازکردیں گے، ایک چینی کمپنی گوادر میں لائیوسٹاک فارمنگ کے بعد چین کو گوشت کی برآمدات شروع کردے گی۔ پیر کو سید نوید قمرکی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔کمیٹی کوبتایا گیا کہ گوادرسیافغانستان کی درآمد کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔سیکرٹری تجارت صالح فاروقی نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معائدے اورترجیحی تجارت معائدے اوردیگر معاملات پرمذاکرات ہونا ہیں۔انھوں نے کہا کہ ابھی باقاعدہ تکنیکی مذاکرات کا ابھی آغاز نہیں ہوا۔مشیر تجارت کے دورہ کابل کے بعد مذاکرات کا آغاز ہو گا۔مشیرتجارت رزاق داود نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ کے وسط میں افغانستان جائیں گے افغانستان کو کہا ہے کہ تمام مسائل سے آگاہ کریں مسائل کرنے کی کوشش کریں گے،مذاکرات شروع ہونے کے بعد ہی دونوں ممالک کے درمیان مسائل حل ہوں گے۔


