میرے آس پاس لوگوں کو نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں،مریم نوازکاٹوئٹ

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ میرے آس پاس لوگوں کو نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں کہ بڑے کریک ڈاؤن کے لئے تیار ہو جاؤ، عوام نوٹ کریں۔ اتوار کے روز کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد ہوٹل میں قیام کے دوران مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ میرے آس پاس کے لوگوں کونامعلوم نمبروں کی طرف سے دھمکی آمیز کالیں موصول ہو رہی ہیں کہ آج کی تقاریر کے بعد، آپ سب کوبڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے لئے تیار ہوجانا چاہئے۔ پاکستانی عوام، براہ مہربانی نوٹ کریں اور ریکارڈ میں رکھ لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں