بلوچستان، ایک سال میں سگ ریزی کے ساڑھے 12ہزار واقعات
کوئٹہ:بلوچستان میں پچھلے سال کے دوران ساڑھے 12ہزار سے زائد سگ ریزی کے واقعات پیش آئے سب سے زیادہ واقعات جعفرآباد میں پیش آئے جہاں ایک سال کے دوران 2283افراد سگ ریزی سے متاثر ہوئے۔محکمہ صحت بلوچستان کے ذرائع کے مطابق یکم جنوری 2019 سے لیکر دسمبر 2019ء تک صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سگ ریزی کے 12601واقعات رونما ہوئے ہیں سگ ریزی سے متاثرہ کسی بھی فرد کی مالی معاونت نہیں کی گئی،اعداد وشمار کے مطابق سگ ریزی کے واقعات میں سندھ کے متصل ضلع جعفرآباد پہلے نمبر پر ہے جہاں ایک سال میں 2283افراد سگ ریزی سے متاثر ہوئے ہیں اس کے علاوہ کوئٹہ میں 32،قلات میں 179، خاران میں 39، خضدار میں 493، لسبیلہ میں 537،مستونگ میں 314، آواران میں 70،واشک میں 18، گوادر میں 58، پنجگور میں 74، تربت میں 280،نصیرآباد میں 841،کچھی میں 257،جھل مگسی میں 133، چاغی میں 99،پشین میں 581، قلعہ عبداللہ میں 896،ڈیرہ بگٹی میں 833، کوہلو میں 417،سبی میں 599،زیارت میں 54،ہرنائی میں 73،بارکھان میں 274، قلعہ سیف اللہ میں 295، لورالائی میں 528، موسیٰ خیل میں 144،ژوب میں 131،نوشکی میں 73،شہید سکندرآباد میں 45،پرنس فہد ہسپتال دالبندین میں 50،ڈی ایچ کیو ہسپتال صحبت پور میں 120سگ ریزی کے واقعات رپورٹ ہیں کوئٹہ کے مختلف ہسپتالوں مفتی محمود ہسپتال کچلاک میں 295،بولان میڈیکل ہسپتال میں 782،سول ہسپتال کوئٹہ میں 700جبکہ بے نظیر ہسپتال میں 4 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔


